مالی طورپر کمزور قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانہ ادائیگی کاسلسلہ شروع

        مالی طورپر کمزور قیدیوں کی رہائی کیلئے جرمانہ ادائیگی کاسلسلہ شروع

  

ڈیرہ غازیخان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی طرف سے قیدیوں کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے حکومت پنجاب کی طرف سے مالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کردیا گیاہے اورمالی طور پر کمزور قیدیوں کی دیت اور جرمانہ کی رقم ادا کرکے رہائی دلائی جائے گی قیدیوں کے مالی حالات،جیل (بقیہ نمبر55صفحہ6پر)

میں نظم و ضبط اور دیگر معاملات کی جانچ پڑتال کیلئے کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔جیل کے سپرنٹنڈنٹ کمیٹی کے سیکرٹری مقرر کیے گئے ہیں.کمشنر ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیرہ غازی خان،راجنپور،لیہ،بہاولپور اور ملتان جیل کے سپرنٹنڈنٹس شریک ہوئے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے سات قیدیوں کے کیس کی سماعت اور معاملات کا جائزہ لیا گیاسپرنٹنڈنٹ جیل نے بریفنگ دی۔کمیٹی نے دیت اور جرمانہ کی ادائیگی کے کیس کی سفارش کردی۔کمشنر نے کہا کہ کمیٹی غیر جانبدار رہ کر تمام معاملات کا جائزہ لے۔متعلقہ محکموں سے مالی،تھانہ کا ریکارڈ،علاقہ میں رہن سہن سمیت تمام معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے۔ کمشنر نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے ہوگا۔

ادائیگی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -