میپکو ٹیموں کاجنوبی پنجاب میں آپریشن،135بجلی چوروں کا گھیرا تنگ
ملتان (نیوز رپورٹر) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 135بجلی چورپکڑلئے۔ایک لاکھ72ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر28لا کھ روپے جرمانہ عائد۔6 مقدمات درج۔18مئی 2020ء کو ملتان میں 35 گھریلواورصنعتی صارفین کو50184یونٹس چوری کرنے پر994010روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 17(بقیہ نمبر56صفحہ6پر)
گھریلوصارفین کو 16170 یونٹس چوری کرنے پر 181159 روپے جرمانہ اور4 مقدمات درج،وہاڑی میں 18گھریلوصارفین کو 27105یونٹس چوری کرنے پر517575 روپے جرمانہ،بہاولپور میں 8گھریلوصارفین کو10533یونٹس چوری کرنے پر181000 روپے جرمانہ اور دو مقدمات درج، ساہیوال میں 12 گھریلوصارفین کو9482یونٹس چوری کرنے پر140621روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 10 گھریلوصارفین کو12687یونٹس چوری کرنے پر189052 روپے جرمانہ،مظفرگڑھ میں 20گھریلو اورصنعتی صارفین کو 22055یونٹس چوری کرنے پر 333000روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 12 گھریلواورکمرشل صارفین کو8590یونٹس چوری کرنے پر124065روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 3گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو 15750 یونٹس چوری کرنے پر 141000روپے جرمانہ عائد کیاگیاہے۔
گھیراتن