صوبائی حکومت کرونا پر قابو پانے میں مکمل طور ناکام‘ پروفیسر ڈاکٹر نثار

صوبائی حکومت کرونا پر قابو پانے میں مکمل طور ناکام‘ پروفیسر ڈاکٹر نثار

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پیپلز ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر پروفیسر ڈاکٹر نثار خان نے صوبہ میں کورونہ سے بڑھتے ہوئے اموات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر وباء کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے جبکہ محکمہ صحت جو کہ پہلے سے ہی نوشیروان برکی کی سربرائی میں بدانتظامی کا شکار ہے انہوں نے کہا کہ صوبہ کے سب سے بڑے ہسپتال ایل ار ایچ میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز حفاظتی کٹس اور حفاظتی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے ڈاکٹرز اور نرسز میں کورونا کی بیماری بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے سینیئر ڈاکٹرز استعفیٰ دے رہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء پر ایک قومی اتفاق رائے نہ ہونے اور لاک ڈاون کھولنے سے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے جو کہ محکمہ صحت کے لئے سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹروں میں بڑھتی ہوئی بے چینی اور مایوسی ختم کرنے کیلئے ان کو حفاظتی سامان ہنگامی بنیادوں پر مہیا کیا جائے اور جو ڈاکٹرز شہید ہوئے ہیں انہیں دوسرے شہدا کی طرح بھی شہید پیکج دینا چاہئے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -