اراضی تنازعہ پرایک قتل، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

    اراضی تنازعہ پرایک قتل، مختلف حادثات میں 3افراد جاں بحق

  

ملتان، خانپور، صادق آباد،مظفرگڑھ، کوٹ ادو، لیہ(نیوز رپورٹر، نامہ نگار، نمائندہ خصوصی، تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان)ملتان (نیوز رپورٹر)تیز رفتار مو ٹرسائیکل (بقیہ نمبر59صفحہ6پر)

بے قابو ہوکر دیوار میں جا ٹکرائی ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ 50 سالہ امجد حسین موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ توازن برقرار نہ رکھ سکنے پر کرم ٹاون سورج میانی میں ایک دیوار سے جا ٹکرایا اور موقع پر جان بحق ہو گیا۔لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے محلہ غفور آباد کا رہائشی غریب محنت کش محمد اصغر گزشتہ روز پنجاب سینما روڈ پر واقع بلڈنگ کی بلندی پر رنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران سیڑھی سے اس کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچے زمین پر آن گرا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے موقع پر پہنچ کرزخمی کو طبی امداد دی اور ٹی ایچ کیو ہسپتال صادق آباد منتقل کر دیا، جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد اصغر محمد دم توڑ گیا‘ واقعہ کے بعد محمد اصغر کے گھر میں کہرام مچ گیا ہے۔چھت پرکپڑے دھوتی 15 سالہ لڑکی چھت سے گزرنے والی 11ہزار واٹ بجلی کی تار کی زد میں آگئی، خاتون سمیت 4 سالہ بچہ جھلس گیا،فوری طبعی امداد کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا علاقہ پرانی سبزی منڈی نور شاہ روڈ پر واقع گھر کی چھت پر سے واپڈا کی گیارہ ہزار واٹ بجلی کی تار گزررہی تھی کہ محمد سنوارہ کی 15 سالہ بیٹی افشاں بی بی گھر کی چھت پر کپڑے دھو رہی تھی، گیلے کپڑے چھت پر ڈالتے ہوئے تارکے زد میں آ گئی جس کے نتیجہ میں 15 سالہ افشاں بی بی سمیت 4 سالہ بچہ جھلس گیا، کرنٹ لگنے سے دونوں کا جسم تقریباً 90 فیصد جھلس گیا،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس حادثہ پر بروقت گئی اور ریسکیو جوانوں نے فوری زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کوٹ ادو ہسپتال منتقل کر دیا، بعد ازاں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیاہے۔علاقہ تھانہ کروڑ میں تنازعہ پر فریقین میں جھگڑا،فائرنگ سے ایک شخص قتل کردیاگیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او لیہ محمد حسن اقبال نے علاقہ تھانہ کروڑ میں گزشتہ روز ہونے والے قتل کا موقع ملاحظہ کیا،ڈی ایس پی کروڑ امتیاز چنگوانی،اے سی کروڑ آصف اقبال،ایس ایچ او کروڑ و دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے،ڈی ایس پی کروڑ نے محمد حسن اقبال کو وقوعہ کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا،ڈی پی او نے مقتول طالب حسین کے لواحقین سے ملاقات کی،انہیں حوصلہ دیتے ہوئے صبر کی تلقین کی اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنے اور مکمل انصاف کی فراہمی کی یقینی دہانی کرائی،ڈی پی او نے ایس ایچ او کروڑ کو ہدایت کی کہ ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے بھر پور اقدامات عمل میں لائے جائیں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے،قتل ایک سنگین جرم ہے،کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز نہ کی جائے۔

حادثے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -