ایبٹ آباد‘ ٹرانسپورٹرز دوگنا کرایہ وصول کرنے لگے
ایبٹ آباد (نامہ نگار) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باوجود نئے کرایہ نامہ جاری نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے کرایوں میں دوگنا اضافہ کردیا ہے۔ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہزارہ کی جانب سے بین الاضلاعی اور مقامی روٹوں پر کرایوں کا تعین نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹر اپنی مرضی کا کرایہ وصول کرکے عید کی موقع پر گھروں کو جانے والے مسافروں کو لوٹنا شروع کررکھا ہے،شہریوں نے کمشنر ہزارہ سے اپیل کی ہے کہ ریجنل ٹرانسپورٹ اٹھارٹی ہزارہ کو نئے کرایے نامی جاری کرنے اور ٹریفک پولیس کو مقررہ کرایوں پر عمل درآمد کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے