مشیر وزیراعلیٰ کی کمشنر ڈیرہ سے ملاقات مختلف منصوبوں، مسائل پربات چیت حنیف پتافی کاپی ایچ اے آفس، جناح فیملی پارک کابھی دورہ، کام تیز کرنیکی ہدایت
ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف پتافی نے کمشنر ساجد ظفر ڈال سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور شہر میں ترقیاتی منصوبوں اور حلقہ کے مسائل پر بات چیت کی گئی.مشیر وزیر اعلی (بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
محمد حنیف پتافی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں نصب سٹریٹ لائٹس کو بحال کرایا جائے ہائی ویز کی طرف سے کارپوریشن کو جمع پانچ کروڑ روپے کا آڈٹ ہونا چاہئیے جس پر کمشنر ساجد ظفر ڈال نے تفصیلات طلب کرلیں۔دریں اثناء مشیر وزیر اعلیٰ و چیئرمین محمد حنیف پتافی نے پی ایچ اے آفس اور جناح فیملی پارک کا بھی دورہ کیا ڈی جی پی ایچ اے ڈاکٹر عابد محمود کو پارکس،چوکوں اور گرین بیلٹس کے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کیں ڈی جی ڈاکٹر عابد محمود نے پی ایچ اے کے منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیاہے۔
دورہ