چوک میتلا: ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 2افراد شدید زخمی

  چوک میتلا: ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ، 2افراد شدید زخمی

  

چوک میتلا(نامہ نگار) ملتان رورڈ چوک میتلا چک نمبر 166ڈبلیو بی نزد عوامی گیس سنٹر کے قریب واقع ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ میں گیس کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوٹل مالک کا بیٹا اور کاریگر شدید زخمی ہوگئے تفصیل کے مطا بق ملتان رورڈ چوک میتلا چک نمبر166ڈبلیو بی نزد عوامی گیس(بقیہ نمبر47صفحہ6پر)

سنٹر کے قریب واقع ہوٹل اینڈ ریسٹورینٹ میں کھانا پکاتے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس میں ہوٹل مالک کا بیٹا محمد جابر ولد محمد ناصر قوم میتلا اورملازم شدید زخمی ہو گئے جن کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122جہانیاں کی ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو فرسٹ ایڈ کے بعد فوری نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -