خاتون کو ہراساں کرنے پرایس ایچ او تھانہ گدائی کو قانون کے دائرہ میں رہنے کاحکم

  خاتون کو ہراساں کرنے پرایس ایچ او تھانہ گدائی کو قانون کے دائرہ میں رہنے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خصو صی رپورٹر) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نے خلع کی ڈگری لیکر دوسری شادی کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گدائی کو قانون کے دائرہ میں رہنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں شازیہ بی بی نے ہراسمنٹ کی درخواست(بقیہ نمبر49صفحہ6پر)

دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اسکی 2015 میں شادی ہوئی اور گھریلو ناچاکی کی وجہ سے خلع کی ڈگری حاصل کرلی۔ اب دوسری شادی کرنے پر والدین نے پولیس تھانہ گدائی میں جھوٹی ایف آئی آر کے ذریعے ہراساں کرنے لگے ایف آئی آر خارج ہوگی اور عدالت میں زیر دفعہ 164 کے بیانات بھی ریکارڈ کرائے۔ اس نے خادم حسین نامی شخص سے دوسری شادی کی ہے جس پر والدین اور رشتے دار پریشان کررہے ہیں جنہیں غیر قانونی ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا جائے