راجن پور: انتظامیہ کاکنٹینرزپر چھاپہ، گندم کی 5بوریاں برآمد

  راجن پور: انتظامیہ کاکنٹینرزپر چھاپہ، گندم کی 5بوریاں برآمد

  

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر راجن پور اورنگزیب سدھو نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے اسمگل کی جانے والی گندم کی بھاری مقدار کو ناکام بنا دیا۔اسمگل کی جانے والی گندم کے پانچ کنٹینر قبضے میں لے لئے گئے۔جس پر 5ہزار بیوریاں گندم لوڈ تھی۔کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیزکے مطابق گندم کو ضلع سے باہر لے جانا جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ(بقیہ نمبر28صفحہ6پر)

گندم کو قبضے میں لے کر محکمہ خوراک کے حوالے کر دیا گیا ہے۔راجن پور کے کاروباری اور بروکر ز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ گورنمنٹ کی پالیسی پر عمل پیرا ہوں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

برآمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -