جمعتہ الوداع کوعالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان

  جمعتہ الوداع کوعالمی یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)تحریک آزادی القدس کے زیراہتمام مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کی، جس میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی،علامہ قاضی نادر حسین علوی،مرکزی میڈیا کوارڈینیٹرپاکستان عوامی تحریک راؤ محمد عارف رضوی، آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر،انجینیئر مہر سخاوت علی سیال موجود تھے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ رمضان المبارک کا(بقیہ نمبر32صفحہ6پر)

آخری جمعہ فلسطینی اور کشمیری مسلمانوں کی حمایت میں عالمی یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر باشعور مسلمان یوم القدس کے موقع پر ظلم کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے بھارت، اسرائیل اور امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرے۔اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے دوران لاکھوں فلسطینیوں کو علاقہ بدر جبکہ ہزاروں افراد کو قیدی بنایا کر ظلم وتشدد کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔