زہریلے کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ بے نقاب‘ ملزمان آزاد

  زہریلے کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ بے نقاب‘ ملزمان آزاد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)زہریلے کیمیکل سے جعلی دودھ تیار کرنیوالا یونٹ پکڑاگیا‘ ملزمان آزاد‘فوڈ اتھارٹی کی بہاولنگر میں کارروائی‘ 25کلو پاؤڈر، 6کیمیکل ڈرمز برآمد‘ ملزمان کیخلاف پرچہ نہ کرایا گیا‘ تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیمز نے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں کرتے ہوئے بہاولنگر میں واقع آصف ہوم بسڈ جعلی ملک پروڈکشن یونٹ کو دودھ کی تیاری میں ملک پاؤڈر،ویجی ٹیبل گھی استعمال کرنے،کیمیکل ڈرمز میں دودھ کو سٹور کرنے،حشرات کی روک(بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

تھام کے لیے نامناسب انتظامات کرنے اور ناقص صفائی کے انتظامات پرگھر میں تیار کیا جانے والا جعلی دودھ یونٹ سربمہر کیا گیا۔دوران کاروائی 25کلو ملک پاؤڈر،16کلو گھی، 6کیمیکل ڈرمز برآمد کیے گئے۔اس صورتحال میں عوامی حلقوں نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کیخلاف پرچہ نہیں کرایا گیا‘محض یونٹ سیل اور جرمانہ کافی نہیں‘سماج دشمن عناصر چند دنوں بعد پھر مکروہ دھندا شروع کر دیتے ہیں‘جعلی دودھ سے کینسر پھیلانے والوں کیخلاف سخت ترین ایکشن‘ عمر قید کا قانون بنایا جائے۔مزید برآں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں کارروائی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن میں 105فوڈ پوائنٹس کو وزٹ کیا اور86کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔اسی طرح بہاولپورڈویژن میں 84 شاپس کی چیکنگ کی گئی اور62فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن میں 61شاپس کی چیکنگ کرتے ہوئے44فوڈ پوائنٹس کو معمولی نقائص پر حتمی وارننگ نوٹسز جاری کیے۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملتان ڈویژن میں 19فوڈپوائنٹس کو77,500روپے، بہاولپور ڈویژن میں 19شاپس کو124,500روپے اور ڈی جی خان ڈویژن میں 16فوڈ یونٹس کومجموعی طورپر94,500 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح دوران کاروائی 25کلو ملک پاؤڈر،16کلو گھی برآمد،304لیٹر ملاوٹی دودھ،75کلو ایکسپائرڈ پروڈکٹس، 25کلو مضرصحت مٹھائی موقع پر تلف کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -