کہروڑ پکا:بچلی چوروں کا میپکوٹیم پروحشیانہ تشدد، پولیس کارروائی شروع
ُکہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی)بجلی چوروں نے میپکو ٹیم پر کو تشددکا نشانہ بنا ڈالا میپکو ٹیم عارف میٹر انسپکٹراور میٹر ریڈر مجا ہد اقبال نے نواحی علا قہ ٹبی وا لا میں بجلی چوروں کو رنگے ہا تھوں پکڑ لیا ملزمان نے بجلی کے پو ل جس پر میٹر لگے ہو ئے تھے کے گرد چار دیواری بنا کربھا نہ بنا رکھا تھا اور ڈا ئر یکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری کر رہے تھے اور ان کے میٹر بند تھے ملزمان میٹر ریڈر کے آ نے سے قبل کنڈے اتار لیتے تھے اور اپنے میٹروں کی ریڈنگ کروا لیتے تھے اور یہ سلسلہ کئی سا لوں سے چل رہا تھا جس پر میٹر ریڈر کو شک ہوا تو اس نے اپنے شیڈول سے قبل ہی اچا نک میٹر انسپکٹر کے ہمراہ چھا پہ مارا تو ملزمان نے ڈا ئر یکٹ کنڈے ڈال کر بجلی چوری حسب معمول کر رہے تھے بجلی چوری کو پکڑ(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)
لیااور کنڈے اتار نے لگے تو ملزمان بلال میو،شو کت میو،لیا قت میو،مختیار میو سیخ پا ہو گئے اور انہوں نے ٹیم کو پکڑ لیا وحشیا نہ تشدد کا نشا نہ بنا یا ان کے کپڑے پھاڑ دئیے سر کاری مو با ئل بھی چھین لیے جس پر بجلی چوری کی وڈیو بنا ئی تھی ان کو ایک کمرے میں لے جا کر قید کر دیا شورو غل پر اہل علا قہ نے میپکو دفتر فون کیا جس پر میپکو آ فیسران مو قعہ پر ڈیڑھ گھنٹہ بعد پہنچے انہوں نے منت سما جت کی اور ملزمان کے چنگل سے ٹیم کو آزاد کر وا یا اور منت سما جت کر کے ملزمان سے مو با ئل سر کاری بھی بر آ مد کئے پو لیس تھا نہ سٹی نے ایس ڈی او میپکو احسن تقویم کی درخوا ست پر بلال میو،شو کت میو،لیا قت میو،مختیار میو کے خلاف مقد مہ درج کر لیا ملزمان کئی سا لوں سے بجلی چوری کر رہے تھے مگر با اثر ہو نے کی وجہ سے وا پڈا ٹیم ان پر ہا تھ نہ ڈا ل رہی تھی ٹبی وا لا پر فیڈر کی سب سے زیا دہ بجلی چوری کی جا تی ہے