جام پور: ملازمین تنخواہوں سے محروم، شہر میں فلٹریشن پلانٹس بند،لوگوں کا احتجاج

جام پور: ملازمین تنخواہوں سے محروم، شہر میں فلٹریشن پلانٹس بند،لوگوں کا ...

  

جام پور (نامہ نگار) جام پور شہر میں لگے فلٹریشن پلانٹ پر تعنات عملہ کو ایک سال کے قریب تنخوائیں نہ ملنے پر ملازمین نے ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔ تین روز سے پانی بند ہے۔بوڑے اور بچے اور روزہ دار پانی نہ ملنے پر بلبلا اٹھے ہیں۔ شہری جاوید احمد۔ ساجد حسین، محمدنعیم(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

نے کہا کہ ماہ رمضان میں ترس نہیں ارہا ہے۔ حکومت دعوے تو بہت کرتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہ ہے۔ منتخب ارکان اور سیاسی وسماجی شخصیات کی خاموش بھی معنی خیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین روز سے پانی بند ہے۔ دوسری طرف ملازمین نے کہا کہ گیارہ ماہ ہو گئے تنخواوں کے بغیر کام کر رہے ہیں جب تک تنخوائیں ادا ء نہیں کی جاتیں اس وقت تک کام نہیں کریں گے۔ دوسری طرف محکمہ نے موقف میں بتایا کہ بجٹ نہ ہے۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ڈیرہ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -