دھنوٹ: ٹاؤن کمیٹی ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ملنے کاامکان

  دھنوٹ: ٹاؤن کمیٹی ملازمین کو عید سے قبل تنخواہیں ملنے کاامکان

  

دھنوٹ(نمائندہ خصوصی)ؤن کمیٹی دھنوٹ کے درجہ چہارم کے 26ملازمین کو گزشتہ 4ماہ سے تنخواہیں نہیں مل رہی تھیں۔جس کی وجہ سے ملازمین انتہائی کسمپرسی کی وجہ سے ٹاؤن کمیٹی دھنوٹ میں کیمپ لگا کر ہڑتال کر کے بیٹھ گئے تھے۔یہ ہڑتال 9دن جاری رہی۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی طرف سے لیٹر جاری ہونے پرملازمین نے ہڑتال ختم کردی۔اس موقع پر سپر وائزرٹاؤن کمیٹی دھنوٹ محمد اقبال خان بلوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ درجہ چہارم (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)

کے ملازمین کو 4ماہ سے تنخواہیں نہ ملنا ان ملازمین کیلئے بلا شبہ تکلیف دہ ہے۔لیکن ان ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کیلئے بھی اعلیٰ افسران کیلئے کچھ ٹیکنیکل رکاوٹیں تھیں جنہیں دور کر کے لیٹر جاری کر دیا گیاہے۔انشاء اللہ عید سے پہلے انہیں تنخواہیں مل جائیں گی ا ور یہ لوگ بھی بخوشی اپنے بچوں کے ساتھ عید منائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہڑتال کی وجہ سے شہریوں کو جو تکلیف ہوئی ہے۔اس کا بھی ہمیں پور پورا احساس ہے۔بہت جلد شہر کی صفائی ستھرائی کر کے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مہیا کریں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -