ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، مطالبات منظوری کیلئے ڈرائیورز،ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، مطالبات منظوری کیلئے ڈرائیورز،ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ڈرائیورزاورورکرز ملازمین کا سرور روڈپراحتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔احتجاج میں ملک رضوان بھٹہ۔ عزیزالرحمن۔ملک عامر اعوان۔محمد نوید۔محمد صداقت۔ قمر خان۔سمع اللہ۔اور دیگر ملازمین نے شرکت کی۔اور مطالبہ کیا گیا کہ ہمارے گیارہ چھٹیوں کے بقایاجات عید سے پہلے دئیے جائے۔ ہماری سی او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ناصر شہزاد ڈوگر۔اور اپریشن مینجر داؤد مکی۔ایچ آرمحمد عقیل اور اعلی حکام سے اپیل ہے کہ ہمارے بقایا جات عید سے پہلے ادا کئے جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -