قتل مقدمہ، ملزم اورمدعی پارٹی میں صلح، بیانات ریکارڈ

  قتل مقدمہ، ملزم اورمدعی پارٹی میں صلح، بیانات ریکارڈ

  

ملتان (خصو صی رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ہائیکورٹ ملتان بنچ کے حکم پر قتل کے مقدمہ میں عمر قید کی سزا پانے والے ملزم کے خلاف مقتول کی بیوہ شمیم مائی اور دو بیٹیوں شہناز بی بی اور طاہرہ بی بی کے بیانات گزشتہ روز ریکارڈ کئے جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ ملزم غلام مصطفی عرف کا کا جو کہ محمد نواز کے قتل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا ہے اسے اللّٰہ واسطے معاف(بقیہ نمبر38صفحہ6پر)

کر دیا ہے۔ سال 2015 میں تھانہ الپہ کی حدود میں محمد نواز نامی شخص قتل ہوا جس میں پانچ ملزمان چالان ہوئے اور بعد ازاں عدالت نے عدم ثبوت کی بنیاد پر 4 ملزمان کو بری اور مذکورہ ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی تھی اب ملزم اور مدعی کے مابین صلح ہوگئی ہے اور انہوں نے اللہ واسطے ملزم کو معاف کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -