عید سیزن، ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس غائب

    عید سیزن، ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں اضافہ، پولیس غائب

  

ملتان (نیوز رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے۔تفصیل کے مطا بق گلگشت پولیس کیعلاقے سبزہ زار کالونی میں دو ڈاکوؤں نے مبشرہ اشرف سے 46 ہزار روپے چھین لئے تھانہ بدھلہ سنت کے علاقے محمد اشفاق سے چار مسلح ڈاکو نے اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل چھین لی مزاحمت کرنے پر گولی(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

مارکر زخمی کرکے فرار ہوگئے جسے طبی امداد کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، تھانہ کینٹ کے علاقے گارڈن ٹاون سے محمد اشرف کی موٹرسائیکل، تھانہ گلگشت کے علاقے خان ویلج چوک کیقریب سے رشید احمد کی دکان سے نقدی و موبائل مالیت1لاکھ30ہزار روپے، گلگشت کالونی محمد فرحان کی موٹرسائیکل، تھانہ نیوملتان کے علاقے مدنی چوک سے عامر احمد کی موٹرسائیکل جبکہ تھانہ سٹی جلالپور کے علاقے عبدالروف کے گھر سے جانور مالیت1لاکھ10ہزار ملزم ربنواز وغیرہ چوری کرکے لے گئے ہیں۔

غائب

مزید :

ملتان صفحہ آخر -