پی ایم اے وفد کانشتر میں کرونا وارڈز لیبرروم کا دورہ، طبی عملے سے ملاقات حفاظتی سامان تقسیم،ینگ ڈاکٹرز کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ میں انٹری، فرنٹ لائن سولجر ز کی خدمات کو خراج تحسین

        پی ایم اے وفد کانشتر میں کرونا وارڈز لیبرروم کا دورہ، طبی عملے سے ...

  

ملتان(نمائندہ خصوصی) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کی سربراہی میں کورونا وارڈز،لیبر روم،اور ایمرجنسی میں کام (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)

کرنے والے طبی عملے سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اپنے طبی عملے کے ساتھ کھڑے ہیں سب سے زیادہ انہیں حفاظتی سامان اور حوصلہ دینے کی ضرورت ہے،اس موقع پر پی ایم اے کے وفد نے حفاظتی سامان این 95 ماسک،پی پی ایز کٹس، سرجیکل ماسک طبی عملے کے حوالے کئے جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے شکریہ ادا کیا گیا،ادھر پی ایم اے کے وفد میں ، ڈاکٹر شیخ عبدالخالق،ڈاکٹر ذوالقرنین حیدر، ڈاکٹر وقار نیازی و دیگر شامل تھے۔ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب نے گزشتہ روز صدر ڈاکٹر سلمان حسیب چوہدری، چیئرمین ڈاکٹر محمد خضر حیات کی سربراہی میں ینگ ڈاکٹر ملتان اور ڈی جی خان کے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سمیت دیگر عملے کو حفاظتی کٹس عطیہ کی، جس کے بعد ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن پنجاب کے وفد نے لیہ کے ڈاکٹرز کے ساتھ سابق جنرل سیکرٹری ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر نعمان طاہر کی رہائش گاہ پر ملاقات بھی کی، اس موقع پر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے وفد کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، فرنٹ لائن پر کام کرنے والا طبی عملہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے، جن کو حفاظتی کٹس کی فراہمی کے لیئے ایسوسی ایشن کام کرتا رہے گی۔

خراج تحسین

مزید :

ملتان صفحہ آخر -