مظفرگڑھ:کروناوائرس کو شکست دیکر محلہ شیخوپورہ کا وسیم رضا بھٹہ گھرمنتقل،پولیس اہلکار بھی صحت یاب

  مظفرگڑھ:کروناوائرس کو شکست دیکر محلہ شیخوپورہ کا وسیم رضا بھٹہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مظفرگڑھ (نامہ نگار) کورونا وائرس سے متاثر ہوکر انتہائی تشویشناک حالت میں رجب طیب اردگان ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر پہنچنے ضلع مظفرگڑھ کے پہلے مریض وسیم رضا بھٹہ 19 روز بعد صحتیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے(بقیہ نمبر61صفحہ6پر)

.تفصیلات کیمطابق محلہ شیخوپورہ کے رہائشی وسیم رضا بھٹہ کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے،وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ضلع مظفرگڑھ کے پہلے مریض تھے جنھیں انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظر رجب طیب اردگان ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر منتقل کیا گیا تھا،وسیم رضا 10 روز سے زیادہ دن تک وینٹیلیٹر پر زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہے،اس دوران رجب طیب اردوگان ہسپتال کے کنسلٹنٹ اور انٹرنل میڈیسن کے ہیڈ ڈاکٹر شیراز حسن بھٹہ اور ڈاکٹر زاہد صدیق شاد اور دیگر متعلقہ ڈاکٹروں اور ہسپتال کے دیگر طبی عملے نے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوکر وینٹیلیٹر پر منتقل ہونے والے مریض کی صحتیابی کے لیے انتھک محنت کی،19 روز تک کورونا وائرس سے لڑنے والے وسیم رضا بھٹہ آخرکار کورونا وائرس کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے،،گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ کا رزلٹ نیگیٹو آنے پر وسیم رضا بھٹہ کو انکے گھر منتقل کردیا گیا جہاں وہ آئسولیشن میں رہیں گے،ہسپتال سے گھر پہنچنے پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور وسیم رضا بھٹہ کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کیے،رجب طیب اردگان ہسپتال کے ذرائع کے مطابق ہسپتال میں وینٹیلیٹر پر جانے والے کورونا وائرس کے مزید 4 مریض کی حالت بھی بہتر ہورہی ہے اور وہ روبصحت ہیں. جبکہ کورونا کو شکشت دینے میں مظفرگڑھ پولیس کے اہلکار کامیاب ہوگئے، کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے 5اہلکاروں کو صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کرکے گھروں کو بھیج دیا گیا