کرونا ایشو: الخدمت فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں لائق تحسین، جلال الدین رومی

کرونا ایشو: الخدمت فاؤنڈیشن کی سرگرمیاں لائق تحسین، جلال الدین رومی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن ملتان کے زیر اہتمام معروف صنعتکار اور سماجی شخصیت جلال الدین رومی کے تعاون سے زیر کفالت یتیم بچوں اور بیوہ خواتین کے لیے عید گفٹ کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر محمود گروپ جلال الدین رومی تھے تقریب میں سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ملتان اور امیر جماعت اسلامی (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی صدر الخدمت فاؤنڈیشن احمد چغتائی اور سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن ملتان ڈاکٹر ولی مجاہد بھی موجود تھے اس موقع پر جلال الدین رومی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت کی کفالت یتمامی کے حوالے سے کی جانے والی کوشش قابل تعریف ہے بلاشبہ یتیم کی کفالت کرنے والا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی رفاقت حاصل کرے گا جو کہ بہت بڑی خوش قسمتی ہوگی۔ انہوں نے کہا آج آپ بچوں کے درمیاں آکر میں خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ اس موقع پر انہوں نے الخدمت آرفن کیئر پروگرام میں رجسٹر بچوں میں سے 25 ہونہار طلباء کی اعلی تعلیم کے لیے سکالرشپ کا بھی اعلان کیااس موقع پر سرپرست الخدمت فاؤنڈیشن ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن اس وقت 350 آرفن بچوں کی کفالت کر رہی ہے جبکہ کورونا کی وباءکے دوران ملتان کے ڈاکٹرز ریسکیو اہلکاروں اور پیرامیڈیکل اسٹاف میں حفاظتی سامان اور عوام میں بڑے پیمانے پر آگاہی مہم چلائی الخدمت فاؤنڈیشن خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے ہمارے رضاکار بلاتفریق رنگ،نسل،مذہب ہر جگلہ پہنچے گرجا گھر، مندر اور مساجد میں سپرے کیے گئے جن کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ہم سمجھتے ہیں کہ محمود گروپ کے تعاون سے ایک بہت بڑا کام آج سرانجام دینے میں کامیاب ہوئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن ہر قومی تہوار کے موقع ان بچوں کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کرتی ہے۔ آخر میں احمد چغتائی صدر الخدمت فاؤنڈیشن ملتان نے ڈائریکٹر محمود گروپ کی تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا۔
جلال الدین رومی