انتظامیہ، ٹرانسپورٹرز آمنے سامنے، گاڑیاں ”گراؤنڈ“مسافر وں کو رگڑا

  انتظامیہ، ٹرانسپورٹرز آمنے سامنے، گاڑیاں ”گراؤنڈ“مسافر وں کو رگڑا

  

ملتان (سٹی رپورٹر)ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن جنرل بس اسٹینڈ ملتان کے عہدیداران صدر رانا محمد اصغر، چیئرمین طارق گجر، جاوید ڈوگر، رزاق ڈوگر، شفیق ڈوگر، ملک عامر(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)

اعوان، میاں ولی محمد، اشفاق ڈوگر، عباس ڈوگر، مقبول ڈوگر، رانا عرفان نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر حکومت کو کروڑوں روپے ٹیکس ادا کرتا ہے لیکن حکومت کی طرف سے آج تک کوئی ریلیف نہیں ملا، ٹرانسپورٹ کو جلد بحال کیا جائے ورنہ ٹرین سمیت پورے ملک کو بند کردیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر رانا محمد اصغر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے جس طرح تاجر طبقہ کو مکمل کاروبار کی اجازت دی ہے اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کی بجائے مکمل سواریاں بٹھانے کی اجازت دی جائے۔

ٹرانسپورٹر

حاصل پور، اوچشریف (نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب اور ٹرانسپوٹرز کے مذاکرات ناکام ہونے کی وجہ سے حاصلپور میں بھی پبلک ٹرانسپورٹ بحال (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)

نہ ہو سکی اور ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح حاصلپور کے ٹرانسپورٹروں نے بھی گاڑیاں سڑکوں پر لانے سے انکار کرتے ہوئے حکومتی ایس او پیز کو مسترد کر دیا ہے. جس کی وجہ سے جنرل بس سٹینڈ حاصلپور میں ویرانے چھائے رہے اور کوئی گہما گہمی نہ ہو سکی بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹرز کے مالکان نے بتایا کہ حکومتی ایس او پیز ظالمانہ ہیں نقصان میں گاڑیاں نہیں چلا سکتے. اگر دو سیٹوں پر ایک سواری بیٹھے گی تو گاڑی کا آنے جانے کا خرچہ بھی پورا نہیں ہوگا.ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکومت نے 20 فیصد کرائے کم کر دئیے ہیں اور دوسری طرف اس طرح کے ایس او پیز ہمارے معاشی قتل کے مترادف ہیں جب

تک نئے ایس او پیز نہیں بنتے اور ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اعلان نہیں کرتی گاڑیاں سڑکوں پر نہیں آئیں گی.کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کی گئی تھی لاک ڈاؤن میں نرمی ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانے کے لیے حکومتی اجازت ملنے کے باوجود اوچ شریف سے دیگر چھوٹے بڑے شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ چل نہ سکا ہے ٹرانسپورٹروں نے حکومتی ایس او پیز کے تحت گاڑیاں چلانے سے انکاری ہیں ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کم کرایہ وہ بھی کم سواریوں کے تحت اخراجات بھی پورے نہیں ہونگے ٹرانسپورٹرز کی ہٹ دھرمی سے مسافر ذلیل وخوار ہو کر راہ گئے ہیں جبکہ شہریوں مسافروں کا کہنا ہے ٹرانسپورٹرز اورحکومتی لڑائی میں مسافر سخت پریشانی کا شکار ہیں انہوں نے مل جل کر کوئی حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

رگڑا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -