دوافسروں سمیت7افراد میں کرونا کی تصدیق، ڈیرہ میں بینک سیل

  دوافسروں سمیت7افراد میں کرونا کی تصدیق، ڈیرہ میں بینک سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر) کرونا وائرس نے حملہ، ڈیرہ بنک آف پنجاب کے دو افسروں سمیت 7افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، متاثرہ آفیسران طیب اردگان منتقل ہوئے جبکہ، انتظامیہ نے بنک سیل کردیا، مزید ملازمین کے سیمپلز لینے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کے بنکوں اور کاروباری مرکز میں واقع کچہری روڈ بلاک 1 (بقیہ نمبر13صفحہ6پر)

میں موجود بینک آف پنجاب کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد بینک کو سیل کردیا گیاکرونا متاثر ملازم بلاک 28کے رہائشی سیف اللہ ولد منیر حسین نامی شخص کو مظفرگڑھ ترکی ہسپتال جبکہ دیگرعملہ کو ڈی جی خان ہسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔سیف اللہ جوکہ بنک میں بطور کوالٹی کنٹرول منیجمنٹ آفیسر کے طور پر کام کررہا ہے کو کچھ روز سے بخار سمیت دیگر تکالیف کی شکایت محسوس ہورہی تھی جس پر اس نے نجی لیب سے اپنا کررونا ٹسٹ کرایا جو کہ مثبت آیا جس کی تصدیقی رپورٹ آنے کے بعد اسے فوری طور پر طیب اردگان ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ باقی چھ افراد کو گھر میں قرنطینہ کر دیا گیاہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ ہیلتھ آفیسران نے بنک کو فوری طور پر سیل کرتے ہوئے تمام آفیسران اور عملہ کو قرنطینہ کرکے انْکے ٹسٹ جمع کرتے ہوئے رپورٹ کے لئے بھیج دئیے ہیں بنک آفیسر سیف اللہ کی رپورٹ کی تصدیق ہونے کے بعد شہر میں خوف وہراس کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے اور ان ایام میں بنک میں آنے والے صارفین میں بھی پریشانی کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے بھی اپنے ٹسٹ کرانا شروع کر دئیے ہیں۔اور اہل علاقہ نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر پنجاب بنک سمیت اردگرد کے علاقوں میں حفاظتی سپرے کرانے کا مطالبہ کیا ہے اور بنک روڈ پر واقع تمام نجی و سرکاری بنکوں میں ایس او پی پر عمل درآمد یقینی بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے اس سلسلہ میں رابطہ کر نے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خلیل احمد خان نے بتایا کہ دونوں کرونا مریضوں کو قرنطینہ کر دیا گیا ہے جبکہ باقی چھ افراد اور عملہ کو آئیسولیشن پر گھروں میں رہنے کی ہدایت کر دی ہے اور ا ن کے ٹیسٹ بھی کئے جا رہے ہیں رپورٹ آنے تک یہ سب آئیسولیشن میں رہیں گے ادھر شہر کے علاقہ بلاک ڈی کی رہائشی 75سالہ خاتون عتیقہ بانو جو پہلے گردوں کے مرض میں مبتلا تھی کرونا وائرس کا شکار ہو نے پر گزشتہ روز نشتر ہسپتال ملتان میں دم توڑ گئی جسے کرونا ایس او پی کے مطابق مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
سیل