برن یونٹ نشتر5ڈاکٹر،7نرسز میں کرونا، انتظامیہ کارروائی کیلئے سرگرم
ملتان(نمائندہ خصوصی)برن یونٹ کے 5 ڈاکٹرز اور 07 نرسز کورونا میں مبتلا ہونے کا معاملہ پر،آواز بلند کرنے والے ڈاکٹر کیخلاف برن یونٹ انتظامیہ کی انتقامی کاروائی,نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر برن یونٹ سے(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)
ریلیو کر کے وائس چانسلر کے ڈسپوزل پر بھجوا دیا،تفصیل کے مطابق پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ کی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث برن یونٹ کے 5ڈاکٹر 7 نرسز کورونا میں مبتلا ہوئی جس سے متعلق برن یونٹ کے سینئر ڈاکٹر احمد علی نے سوشل میڈیا پر آواز بلند کی جس کی سزا دیتے ہوئے سربراہ برن یونٹ پروفیسر ڈاکٹر ناہید چودھری نے انکو نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر برن یونٹ سے ریلیو کرتے ہوئے انکو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کے ڈسپوزل پر بھیج دیا ہے،اس حوالے سے ڈاکٹر احمد علی کا کہنا تھا کہ حق کے لئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی ہے