مفتی سعید الرحمن پالن پوری 78سال کی عمر میں انتقال کرگئے
ملتان (سٹی رپورٹر)ہندوستان کے مشہور عالم دین، فقیہ العصر، مصنف کتب کثیرہ، شیخ الحدیث و صدر المدرسین دارالعلوم دیوبند مولانا مفتی سعید احمد پالن پوری انتقال کر گئے ہیں ان کی عمر 78سال تھی آپ دارالعلوم دیوبند (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
سے فاضل درس نظامی و متخصص فی الفقہ تھے۔ تقریباً ۸۴ سال دارالعلوم دیوبند میں مدرس رہے اور پچھلے بارہ برس سے شیخ الحدیث کے منصب پر فائز تھے، نیز دارالعلوم کے دارالافتاء سے بھی وابستہ تھے اور آپ کی فقہی رائے کو بڑی اہمیت حاصل تھی۔ آپ خالصتاً علمی ذوق کے حامل اور فقہی بصیرت کے شناور تھے۔ آپ نے تمام زندگی علم کی خدمت کی اور بے شمار شاگرد اپنے پیچھے چھوڑے ہیں