موٹرسائیکلوں میں تصادم، وزیر مملکت شبیر علی قریشی کاکزن جاں بحق
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی کے حقیقی کزن محمد یوسف قریشی موٹر سائیکل حادثہ میں جاں بحق ہوگئے بیوی اور بیٹا زخمی،اس بارے تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر مملکت ڈاکٹرمیاں شبیر علی قریشی کے حقیقی کزن محمد یوسف قریشی گزشتہ شب موٹر سائیکل پر اپنی بیوی اور بیٹے کے ہمراہ کوٹ ادو جا رہے تھے کہ لال پیرکے قریب سامنے سے(بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
آنے والے تیز رفتار موٹر سائیکل سے ٹکراگئے،حادثہ کے نتیجہ محمد یوسف قریشی سمیت اس کی بیوی اور بیٹا زخی ہوگئے جنھیں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ ادو لایا گیا،تشویشناک حالت کے باعث محمد یوسف قریشی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تا ہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔
حادثہ