شام، مصر اور الجزائز میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی

  شام، مصر اور الجزائز میں نماز عید کے اجتماعات پر پابندی

  

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شام نے نمازِ عید الفطر کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کردی۔شامی حکام کا کہنا ہے کہ مملکت میں عید الفطر کی نماز کے اجتماعات پر پابندی ہوگی تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔شامی وزارت مذہبی امور نے اپیل کی ہے کہ گھر کے افراد کے ساتھ گھر پر ہی نماز عید ادا کی جائے۔اس سے قبل سعودی عرب، الجزائر اور مصر میں بھی نماز عید کی(بقیہ نمبر17صفحہ6پر)

اجتماعات پر پابندی عائد کی جاچکی ہے۔سعودی حکومت نے 23مئی سے 27 مئی تک تمام شہروں میں 24 گھنٹے کے کرفیو کا اعلان کررکھا ہے جبکہ سعودی مفتی اعظم کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کے تناظر میں عید کی نماز گھر پر ادا کی جاسکتی ہے۔

عید اجتماعات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -