نوازشریف اور مریم کی خاموشی سیاسی حکمت عملی، سید فخر امام
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت کو ابھی کسی سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ملکی سیاست کی سمت کا اندازہ آئندہ 6 ماہ یا ایک سال میں لگانا ممکن ہو گا۔ نوازشریف اور مریم نواز کی خاموشی سیاسی حکمت(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
عملی ہے اس وقت وہ ٹھہرواوردیکھو کی گیم کھیل رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ فخر امام کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی فیملی پاکستان کی سیاست میں رہیں گے کیونکہ ان کے ساتھ ایک جماعت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور ان کی فیملی پہلے بھی باہر جا چکے ہیں۔جب وہ واپس آئے تھے تو پہلے سے زیادہ مضبوط بن کر ابھرے تھے اس لئے وہا ں بھی خاموشی والی سیاست کر رہے ہیں۔
فخر امام