ڈہرکی: خاتون نے آشنا سے ملکر خاوند کو بے دردی سے مارڈالا
ڈہرکی(نامہ نگار)ڈہرکی کے قریبی علاقہ نصیرداندھومیں بیوفا اورظالم بیوی نے اپنے آشانہ سے ملکرشوہرکوبے دردی سے قتل کرڈالا ڈہرکی کے قریبی علاقہ گاؤں نصیرداندھوکارہائشی نوجوان نظیر دھاندو جوکہ چارماہ قبل گم ہوگیاتھا جسکی گمشدگی کی این سی رپورٹ بھی ریتی تھانہ میں درج کرائی گئی تھی لیکن پولیس نے ٹھوس ثبوت نہ ملنے پر کوئی کاروائی نہ کی جس پرمقتول کے بھائی اور دیگر ورثانے عدالت میں پٹیشن داخل کرادی جس پر جج نے ڈہرکی کے سابقہ اور گھوٹکی کے(بقیہ نمبر60صفحہ6پر)
موجودہ ایس ایچ او طفیل بھٹو کو طلب کرکے انکوائری افسرمقرر کرکیاسے تحقیقات کرنے کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او طفیل بھٹو نے مختلف زرائع معلومات اکھٹی کرکے مقتول کی بیوی رانی کو بھی شامل تفتیش کرلیا اوردوران تفتیش مقتول کی بیوی رانی اور اسکے آشنا شوکت نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے ملکر نظیرکوقتل کرکے اسکی لاش کے ٹکڑے کرنے کے بعد پر تیزاب ڈال کر نور پیر کے ریگستانی علاقہ ریت کے ٹیلوں میں دفن کردیا تھا ایسی نشاندھی کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نوجوان کی مسخ شدہ ٹکڑوں میں تقسیم لاش کو برامدکرکے مقتول کے بھائی بشیراحمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے قاتلا بیوی اور اسکے آشنا کوگرفتار کرلیاہے