بہاول پور:محکمہ بلڈنگز،ورک چارج ملازمین کی دوماہ سے تنخواہ بند، متاثرین کااحتجاج

  بہاول پور:محکمہ بلڈنگز،ورک چارج ملازمین کی دوماہ سے تنخواہ بند، متاثرین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)محکمہ بلڈنگز میں ورک چارج ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔ملازمین نے تنخواہوں کیلئے احتجاج شروع کردیا،احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی (بقیہ نمبر24صفحہ6پر)

ورکرز یونین کے زونل سیکرٹری افضل محمود،زونل چیئر مین اصغر چشتی،چیئر مین سب ڈویژ ن رانا اقبال نے کہا کہ ورک چارج ملازمین کو ان غیر معمولی حالات میں بھی تنخواہیں بروقت نہ دینا ظلم ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عید کی آمد آمد ہے اور ایسے ورک چارج ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے سے ان غریب ملازمین کی عید کی خوشیاں ماند پڑ گئی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ورک چارج ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں دی جائے تاکہ وہ اپنے گھر کا چولہا جلا سکیں۔
احتجاج