آج سے ایس او پیز کے تحت ٹرین چلانے کی اجازت دے دی گئی: شیخ رشید
پشاور (سٹافف رپورٹر)وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشیداحمدنے کہاہے کہ SOP کومدنظررکھتے ہوئے 20مئی 30ٹرین چلائی جائیں گی،20مئی کو صبح 08:30 بجے عوام ایکسپریس کراچی کیلئے،صبح 09:30 بجے جعفر ایکسپرس کوئٹہ کیلئے اوررات 11:00بجے خیبرمیل ایکسپریس کراچی کیلئے چلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پختون بہن بھائی ٹرین کااستعمال زیادہ کرتے ہیں تاہم انکی سہولت کیلئے ان30ٹرینوں میں تین ٹرینیں پشاورسے چلائی جائیں گی،عوام کومناسب قیمت پربہترسہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل وموثرپیمانے بروئے کارلائے جائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورریلوے سٹیشن کاوزٹ کرنے اورحفاظت تدابیرواقدامات کاجائزہ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی برائے ریلوے شیخ رشیدنے کہاکہ اگرعوام نے تعاون کرتے ہوئےSOPپرعملدرآمدکیاتومزیدایک دوٹرین کااضافہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعظم عمران خان کابہت مشکورہیں جنہوں نے غریب عوام کی سفری مشکلات کومدنظررکھتے ہوئے ایسے حالات میں ٹرینیں چلانے کویقینی بنایا۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں ٹرین چلانے سے ہمیں کوئی فائدہ نہیں نقصان ہے مگرعوام کی بہترمفاد اور سفری سہولیات فراہمی کے تناظرمیں یہ فیصلہ کیاگیاہے۔ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایک سول کے جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ عمران خان کیلئے کوئی چیلنج نہیں ہے وہ اپنے پانچ سال مکمل کریں گے۔ایک اورسوال کے جواب میں کہاکہ جب تک وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکو عمران خان کاحمایت حاصل ہے انہیں کوئی نہیں ہٹاسکتا۔