بھارتی فوج کے جعلی سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان شہید 

بھارتی فوج کے جعلی سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان شہید 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرینگر (آئی این پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگری تھم نہ سکی۔ ظالم بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ میں درجنوں کشمیریوں کی دکانوں اور مکانات کو تباہ کردیا۔ ضلع سری نگر میں گھر گھر تلاشی اور جعلی آپریشن کے دوران ایک کشمیری کو شہید کر دیا۔مقبوضہ وادی میں انتہاپسند مودی کی فوج کی سفاکیت جاری ہے۔ سفاک قابض فوج کشمیریوں کو وادی سے بے دخل کرنے کیلئے ان کے مکانات اور دکانوں کومسمار کررہی ہے۔ پلوامہ کے کئی علاقوں میں درجنوں دکانوں شاپنگ مالز اور متعدد گھروں کو زمین بوس کردیا۔ضلع ڈوڈا میں محاصرے کے دوران اور گھرگھر تلاشی کی آڑ میں ایک کشمیری کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ظالم بھارتی فورسز نے گزشتہ سال کے پانچ اگست سے اب تک وادی میں موبائل اور انٹرنٹ سمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع کیے ہوئے ہیں جبکہ حریت قیادت اور کشمیری سیاسی رہنما بدستور گھروں اور جیلوں میں بند ہیں۔
کشمیر آپریشن

مزید :

صفحہ اول -