تحریک انصاف کے گورنر راج لگانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں: ناصر حسین شاہ

تحریک انصاف کے گورنر راج لگانے کے مطالبے کی مذمت کرتے ہیں: ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات، بلدیات، جنگلات وجنگلی حیات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہم گورنر راج لگانے کے پی ٹی آئی کے مطالبے کی پر زور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے ہر ایک شعبہ کو خراب کر دیا ہے اور اس کو بنیا د بنا کر سندھ میں گورنر راج لگانے کی بات کی جاتی ہے جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے سندھ میں ہر شعبہ میں ریکارڈ ترقی ہوئی ہے اور یہ لوگ نہیں چاہتے کہ سندھ مزید ترقی کرے اسی وجہ سے گورنر راج لگا کر منتخب حکومت کو ہٹانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ عوام اپنی منتخب کی ہوئی حکومت کے ساتھ ہیں اور وہ کوئی بھی غیر آئینی ا قدام برداشت نہیں کریں گے۔ سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کو من و عن عمل کیا جائے گا اور سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آیا ہے اس پر بحث مناسب نہیں ہے اور نہ اس پر کوئی تبصرہ کرنا چاہئے۔ بین الاقوامی معیار کے مطابق اور ڈبلیو ایچ او کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جس کو بعد میں پورے ملک میں نافذ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت مشکل فیصلے تھے لیکن ہمارا شروع دن سے فوکس عوام کی صحت تھی جس پر ہم کوئی سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے تھے۔ اس لئے ہمیں یہ مشکل فیصلے کرنے پڑے جو کہ وقت کی ضرور ت تھے اور پوری دنیا میں ان فیصلوں کی تائید بھی کی گئی اور ان کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ اول -