کویت میں پھنسے 262 پاکستانی ملتان پہنچ گئے

کویت میں پھنسے 262 پاکستانی ملتان پہنچ گئے
کویت میں پھنسے 262 پاکستانی ملتان پہنچ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن)کویت میں پھنسے 262 پاکستانی آج 2 پروازوں کے ذریعے ملتان پہنچے ہیں۔
عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاو¿ کےلئے لگائے گئے دنیا بھر میں لاک ڈاو¿ن کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی بیرون ملک پھنس گئے جن کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت سے آنے والی پہلی پرواز کے ذریعے 128 مسافر ملتان پہنچے ہیں۔
ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملتان پہنچنے والے 128 مسافروں میں سے 76 مسافروں کو قرنطینہ، 51 کو ہوٹل اور ایک مسافر کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت سے آنےوالی دوسری پرواز کے ذریعے 134 مسافرملتان پہنچے ہیں۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ 134 مسافروں میں سے 86 کو قرنطینہ سینٹر جبکہ 48 مسافروں کو ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔