اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس،نیب ریکارڈہائیکورٹ میں ہونے پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی

اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس،نیب ریکارڈہائیکورٹ میں ہونے پرسماعت ...
اسحاق ڈار اثاثہ جات ریفرنس،نیب ریکارڈہائیکورٹ میں ہونے پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت نیب ریفرنس ریکارڈہائیکورٹ میں ہونے پربغیرکارروائی ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے سماعت کی ، نیب کی طرف سے پراسیکیوٹرافضل قریشی عدالت پیش ہوئے،ملزمان اوروکلاکورونا وائرس کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے ۔
عدالت نے نیب ریفرنس ریکارڈہائیکورٹ میں ہونے پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی،جج احتساب عدالت نے کہاکہ اسلام آبادہائیکورٹ نے ریفرنس کاریکارڈطلب کیاتھا،تبسم اسحاق ڈارکی گھرنیلامی کیخلاف درخواست زیرسماعت ہے،جج نے مزید کہاکہ ہائیکورٹ سے ریکارڈواپس آنے پرریفرنس پرمزیدکارروائی ہوگی، عدالت نے سماعت 17 جون تک ملتوی کردی۔