مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس آج ہو گا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج ہو گا۔
ای سی سی کے اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا اور اجلاس میں ایل پی جی پر پٹرولیم ڈیویلپمنٹ لیوی کی شرح متعین کی جائے گی۔اجلاس کے دوران ملک میں سمارٹ فون تیار کرنے کی اجازت دینے کی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کی سمری پر غور ہو گا جبکہ سرمایہ کاری بورڈ کو سپیشل اکنامک زون کےلئے نظر ثانی شدہ پیکج دینے پر بھی غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ دی جائے گی اور کیپٹل آوٹ لے آن سول ورکس 20-2019 کی منظوری دی جائے گی۔ای سی سی اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کو تنخواہوں کی منظوری دی جائے گی جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کے ضمن میں 13 نومبر 2019 کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی۔