شیخ رشید کے بعد ایک اور وفاقی وزیر نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاعندیہ دے دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخ رشید کے بعد ایک اور وفاقی وزیر نے بھی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاعندیہ دے دیا۔ اس بار وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کےمرکزی رہنما شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر غور کررہی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں درج ہونا چاہیے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔
ڈان نیوز ے مطابق ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے صدر ایک ٹی وی ٹاک شو میں نیا آئیڈیا لے کر آئے کہ ملک میں نئے انتخابات ہونے چاہیئے لیکن انہوں نے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی جانب سے منظر عام پر لائے گئے ثبوت پر بات نہیں گی۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ’شہباز شریف نئے انتخابات کا تنازع کھڑا کر کے اپنی بدعنوانی چھپانے کی کوشش کررہے ہیں‘۔
وفاقی وزیر اطلاعات سے قبل شیخ رشید نے بھی گزشتہ روز شہباز شریف کانام ای سی ایل میں ڈالے جانے کی بات۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاتھا کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ حکام اس آپشن پرغور کررہے ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کے لیے زیر غور ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہتا ہوں آپ باہر جا بھی نہیں سکتے ۔ نیب 31 جولائی تک دونوں طرف جھاڑو پھیرے گا۔
شیخ رشید نے کہاکہ شہباز شریف نے کل دھواں دھار تقریر کی ہے تاہم وہ واضح کررہے ہیں کہ شہباز شریف کو کہیں جانے بھی نہیں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا عمران خان کو نہ تو پیپلز پارٹی کا کوئی خوف ہے نہ ہی مسلم لیگ نون کا انہیں ایسی کوئی مشکلات نہیں ہیں۔