وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے پیشرفت ...
وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس ،سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈاﺅن کے دوران وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس میں سیکرٹری سندھ کو وکلا رہنماوَں سے میٹنگ کرکے معاملات طے کرنے کی ہدایت کردی اورسندھ حکومت سے یکم جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں لاک ڈاوَن میں وکلا کی مالی امداد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے تاخیر سے پیش ہونے پر ایڈیشنل سیکرٹری قانون کی سرزنش کردی،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ نوٹس بھی بھیجا پھر وقت پر پیش نہیں، ایڈیشنل سیکرٹری قانون سندھ نے کہاکہ بیمار تھا اس لیے دیر سے آیا ہوں۔
جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ لاک ڈاو¿ن میں جن وکلا کا کام متاثر ہوا ان کی کس طرح امداد کی جاسکتی ہے؟،سرکاری وکیل نے کہاکہ سندھ حکومت کے پاس وکلا کو دینے کے پیسے نہیں ہیں، جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پنجاب حکومت نے بھی تو وکلا کو امداد دینے فنڈز جاری کیے ہیں۔
عدالت نے سیکرٹری سندھ کو وکلا رہنماوَں سے میٹنگ کرکے معاملات طے کرنے کی ہدایت کردی اورسندھ حکومت سے یکم جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔