تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں

تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں
تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں

  

گوجرانوالا(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی پنجاب شاہین رضا کے کورونا وائرس کے باعث انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا تاہم  وہ دم توڑ گئیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی اور ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کل دوپہر 12 بجے کی جائے گی۔واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع سے پی ٹی آئی کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں ، اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لیکن ملک میں کورونا کا شکار کسی منتخب رکن اسمبلی کی یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -