وہاڑی میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں متاثر

وہاڑی میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں متاثر
وہاڑی میں ٹڈی دل کے حملے، فصلیں متاثر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ضلع وہاڑی کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل نے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مختلف فصلیں متاثر ہوگئیں۔
وہاڑی کے مختلف علاقوں بورے والا، وہاڑی، میلسی، لڈن، گگو منڈی اور دیگر علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے سے کپاس، مکئی، دھان اور چارے کی فصلیں متاثر ہو رہی ہیں۔پنجاب کے محکمہ زراعت کی جانب سے وہاڑی کے تمام متاثرہ علاقوں میں سپرے کروایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن ریٹائرڈ وقاص رشید کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ زراعت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں کیڑے مار سپرے کر رہی ہیں۔