نہیں معلوم کوروناوائرس کی وبا کتناعرصہ چلے گی،کوروناکے خاتمے کیلئے دعاؤں کیساتھ احتیاطی تدابیربھی اختیارکریں،صدرمملکت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرمملکت ڈاکٹر رعارف علوی نے کہاہے کہ نہیں معلوم کوروناوائرس کی وبا کتناعرصہ چلے گی، کوروناوائرس سے بچاو¿ کیلئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکریں،کوروناکے خاتمے کیلئے دعاؤں کیساتھ احتیاطی تدابیربھی اختیارکریں۔
صدرعارف علوی نے ایف نائن پارک میں افغان مہاجرین میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حضور معاشی اورمعاشرتی انقلاب لائے ،اسلامی معاشرے میں ایک دوسرے کی تکالیف کااحساس ہوتاہے،بھلائی کاکام کسی پراحسان نہیں ،اپنے تزکیہ نفس کیلئے ہوتاہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ یورپ کورونا سے بری طرح متاثر ہوا،یورپ ساری دنیا کو مہاجرین سے متعلق نصیحت کرتاہے لیکن خود کچھ نہیں کرتا ،افغانستا ن میں جوکچھ بھی ہوا ظلم ہوا،پاکستان کے بعد ترکی دنیا میں مہاجرین کے ساتھ اچھا سلوک کرتا ہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ،ہم نے عز م کیا کہ کورونا سے نمٹنے کےلئے سہولیات افغانستان کوبھی فراہم کی جائیں گی،صدرمملکت نے کہاکہ پاکستان واحد ملک ہے جودہائیوں سے افغان مہاجرین کی میزبانی کرتا ہے،ساری دنیا میں مہاجرین کو مشکلات کاسامنا ہے،عالمی برادری کومہاجرین کودرپیش مشکلات پرنوٹس لیناچاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ خواہش ہے برادرملک افغانستان کیساتھ تعلقات میں مزیدبہتری آئے،افغانستان کیساتھ تعلقات کبھی کبھی خراب ہوجاتے ہیں،پاکستان برادرملک افغانستان کیساتھ تعلقات میں بہتری کاخواہاں ہے،صدرمملکت نے کہا کہ افغانستان میں ایک ایسی نسل جوان ہوئی ہے جس نے امن دیکھاہی نہیں،خواہش ہے افغانستان میں جلدامن قائم ہو۔
صدر مملکت نے کہاکہ نہیں معلوم کوروناوائرس کی وبا کتناعرصہ چلے گی،کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیراختیارکریں،کوروناکے خاتمے کیلئے دعاؤں کیساتھ احتیاطی تدابیربھی اختیارکریں،احتیاطی تدابیراختیارکرکے نمازعیدبھی اداکی جاسکتی ہے،انہوں نے کہاکہ ایس اوپیزپرعملدرآمدکرکے سب کام ہوسکتے ہیں،احتیاطی تدابیراختیار کی جائیں توکابینہ اجلاس بھی ہوسکتاہے،جنہوں نے مساجدمیں ایس اوپیزپرعملدرآمدکیاوہاں نمازتراویح بھی ہوئی۔