اتغرل کی حلیمہ سلطان کے ساتھ تصویر میں یہ نوجوان لڑکا کون ہے ؟ آخر کار وہ معلومات سامنے آ گئیں جس کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

اتغرل کی حلیمہ سلطان کے ساتھ تصویر میں یہ نوجوان لڑکا کون ہے ؟ آخر کار وہ ...
اتغرل کی حلیمہ سلطان کے ساتھ تصویر میں یہ نوجوان لڑکا کون ہے ؟ آخر کار وہ معلومات سامنے آ گئیں جس کا پاکستانی بے صبری سے انتظار کر رہے تھے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ارتغرل کی بیوی حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ’ ’ اسرا بلگج“اس وقت پاکستانیوں کے دل میں اتر چکی ہیں اور ان کی اداکاری اور خوبصور ت چہرے کو بے پناہ سراہا جارہاہے تاہم اب ان کی ایک نوجوان خوبرو لڑکے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس کے متعلق کئی چہ مگوئیاں جاری ہیں تاہم اب اس کی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اوپر دی گئی تصویر میں اسرا بلگج کے ساتھ یہ جوان لڑکا دراصل ان کا حقیقی بھائی ہے جس کا نام ” علی بلگج “ ہے ۔ حلیمہ سلطان اس وقت کیریئر کے عروج پر ہیں اور انہیں یہ شہرت صرف ارتغرل کے باعث ہی حاصل ہو ئی ہے ، پاکستانیوں کی جانب سے محبت ملنے پر اداکارہ بہت خوش ہیں اور انہوں نے جلد ہی پاکستان آنے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ حقیقی زندگی میں طلاق شدہ ہیں ،انہوں نے ترکی کے معروف فٹبالر ” گوخان طور “ سے 2017 میں شادی کی تھی تاہم یہ زیادہ دیر نہیں چل سکی اور دونوں کے درمیان دو سال بعد علیحدگی ہو گئی ۔

شادی ٹوٹنے کی وجہ بے وفائی نکلی کیونکہ اسرا بلگج کو معلوم ہو گیا تھا کہ ان کے شوہر گوخان طور بے وفائی کر رہے ہیں جسے وہ معاف نہیں کر پائیں ۔

مزید :

تفریح -