ن لیگ سیاسی جماعت کم پروپیگنڈاسیل زیادہ ہے،کرپٹ لیگی رہنمامحکمہ ایکسائزکاجعلی لیٹرپھیلارہے ہیں،شہباز گل

ن لیگ سیاسی جماعت کم پروپیگنڈاسیل زیادہ ہے،کرپٹ لیگی رہنمامحکمہ ...
ن لیگ سیاسی جماعت کم پروپیگنڈاسیل زیادہ ہے،کرپٹ لیگی رہنمامحکمہ ایکسائزکاجعلی لیٹرپھیلارہے ہیں،شہباز گل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ ن لیگ سیاسی جماعت کم پروپیگنڈاسیل زیادہ ہے،کرپٹ لیگی رہنمامحکمہ ایکسائزکاجعلی لیٹرپھیلارہے ہیں،حکومت نے شراب کاکوئی اجازت نامہ جاری نہیں کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہاہے کہ پروپیگنڈامیں ریاست مدینہ کالفظ ڈھٹائی سے استعمال کرتے ہیں،اسحاق ڈاراربوں روپے لوٹ کراب قانون سے فراراوراشتہاری ہیں،اسحاق ڈارکی ہیرا پھیری آئی ایم ایف نے بھی پکڑی ۔

انہوں نے کہاکہ لوٹ مارکاحساب دینے کے بجائے جھوٹے بیانات ان کی پالیسی ہے،عوام ماضی کے کرپٹ حکمرانوں اوران کے حواریوں کوپہچان چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -