سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم،مجرموں کے ساتھ اب کیا سلوک کیاجائےگا؟ نئے احکامات جاری

سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم،مجرموں کے ساتھ اب کیا سلوک کیاجائےگا؟ نئے ...
سعودی عرب میں کوڑوں کی سزا ختم،مجرموں کے ساتھ اب کیا سلوک کیاجائےگا؟ نئے احکامات جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب میں تعزیراتی کوڑے مارنے کی سزا کو باضابطہ طور پر ختم کردیا گیاہے۔ سعودی وزارت انصاف کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت کی سپریم جوڈیشل کونسل نے کوڑے مارنے کی سزا کے خاتمے کا باضابطہ حکمنامہ جاری کردیاگیاہے۔

مستقبل میں مجرموں کو کوڑوں کے بجائے قید یاجرمانے یا پھردونوں سزائیں سنائیں جائیں گی۔

ٹویٹ میں کہاگیاہے کہ  عدالتیں مقدمات کی سماعت کریں گی، ان کا جائزہ لیں گی اور ہر مقدمے کا اس کی نوعیت کے اعتبار سے منصفانہ فیصلہ کریں گی۔

واضح رہے کہ سعودی سپریم کورٹ نے گزشتہ ماہ ماتحت عدالتوں کے نظام میں ایک شاہی فرمان کے ذریعے کوڑوں کی سزا ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ سعودی سپریم کورٹ کے جنرل کمیشن نے عدالتوں کےلیے رہنما اصولوں پر مشتمل ہدایت نامہ بھی جاری کیا تھا جس میں ماتحت عدالتوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مختلف جرائم کے مرتکب افراد کو آئندہ کوڑے مارنے کے بجائے ان پر صرف جرمانہ عائد کرسکیں گی، قیدِ بامشقت سنا سکیں گی، یا پھر یہ دونوں سزائیں بیک وقت دے سکیں گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مذکورہ حکم کا اطلاق صرف ایسے جرائم پر ہوگا جن کےلیے اسلام میں شرعی طور پر سزائیں مقرر نہیں اور منصف (جج) کو یہ صوابدیدی اختیار دیا گیا ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں، اجتہاد کرتے ہوئے، سزا کا خود تعین کرے۔

یہ گزشتہ پانچ سال کے دوران انسانی حقوق سے متعلق کی جانے والی 70 قانونی اصلاحات میں سے ایک ہے جس کا مختلف حلقوں کی جانب سے خیرمقدم کیا جارہا ہے۔