نماز عید کی ادائیگی، بھارت کے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کر دیا

نماز عید کی ادائیگی، بھارت کے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کر دیا
نماز عید کی ادائیگی، بھارت کے دارالعلوم دیوبند نے فتویٰ جاری کر دیا

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک)بھارت میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن کے مد نظر دارالعلوم دیوبند نےفتویٰ جاری کرتے ہوئے بھارتی مسلمانوں کو گھروں پر نماز عید ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔فتوے میں کہا گیا ہے کہ عید پر لاک ڈاﺅن برقرار رہا تو نماز جمعہ کی طرح نماز عید بھی گھروں پر پڑھیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے ترجمان اشرف عثمانی نے بتایا کہ یہ فتویٰ ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا ہے۔

فتوے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی وجہ سے عید کی نماز کی کوئی صورت نہیں بن پاتی ہے تو وہ پریشان نہ ہوں، مجبوری کے سبب ان پر نماز عید معاف ہوگی۔البتہ ایسے افراد جو نماز عید نہ پڑھ پائیں۔ وہ اپنے اپنے گھروں میں دو یا چار رکعت پر مشتمل نماز چاشت کا اہتمام کریں تو بہتر ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -