”دو سال میں ہی میرا خواب پورا ہو گیا اور اب میں۔۔۔“ نسیم شاہ کا کون سا خواب پورا ہوا اور اب وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ شاندار عزم ظاہر کر دیا

”دو سال میں ہی میرا خواب پورا ہو گیا اور اب میں۔۔۔“ نسیم شاہ کا کون سا خواب ...
”دو سال میں ہی میرا خواب پورا ہو گیا اور اب میں۔۔۔“ نسیم شاہ کا کون سا خواب پورا ہوا اور اب وہ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ شاندار عزم ظاہر کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نسیم شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ کے بعد ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی ملک کیلئے کارنامے سر انجام دینے کا عزم ظاہر کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باﺅلر نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں سٹار کرکٹرز کو پریکٹس کرواتے ہوئے رشک کرتا تھا کہ کبھی مجھے بھی ملک کی نمائندگی کا موقع ملے گا اور صرف دو سال میں ہی میرا یہ خواب پورا ہو گیا، میں پاکستان کیلئے کھیلا اور اب سنٹرل کنٹریکٹ بھی مل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں زیادہ بہتر پرفارم کرنے میں کامیاب نہیں ہوا، بہرحال ہمت نہیں ہاری اور محنت کا سلسلہ جاری رکھا جس کا صلہ بھی مل گیا، سب سے زیادہ فٹنس ٹیسٹ کرکٹ کیلئے درکار ہوتی ہے، ون ڈے اور ٹی 20 میں بھی کھیلنے کا موقع دیا گیا تو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کروں گا۔

مزید :

کھیل -