بگ بیش نہ پی ایس ایل، حارث رؤف نے اپنی سب سے بڑی کامیابی کسے قرار دیدیا؟ خود ہی انکشاف کر دیا

بگ بیش نہ پی ایس ایل، حارث رؤف نے اپنی سب سے بڑی کامیابی کسے قرار دیدیا؟ خود ...
بگ بیش نہ پی ایس ایل، حارث رؤف نے اپنی سب سے بڑی کامیابی کسے قرار دیدیا؟ خود ہی انکشاف کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باﺅلر حارث رﺅف نے کہا ہے کہ میں نے صرف دو سال میں ہی بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں لیکن قومی سینٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے ٹیپ بال باﺅلر سے قومی کرکٹرز کے پول میں شامل ہونے والے فاسٹ باؤلر کا کہنا ہے کہ اپنے کیرئیر میں صرف دو سال کے دوران ہی بگ بیش، پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے کنٹریکٹ حاصل کئے مگر قومی سنٹرل کنٹریکٹ کا حصول سب سے بڑی کامیابی اور اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک فاسٹ باؤلر کی حیثیت سے ابھی مہارت کا بھرپور اظہار باقی ہے، جلد میدان میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاﺅں گا، پاکستان کی کئی سیریز آنے والی ہیں، ٹی 20، ون ڈے ہو یا ٹیسٹ کرکٹ جس بھی فارمیٹ میں موقع ملے قومی ٹیم کیلئے ایک طویل عرصہ تک کھیلنا چاہتا ہوں، پوری کوشش ہوگی کہ سخت محنت کرتے ہوئے رواں سال ٹی 20 ورلڈکپ میں دھاک بٹھاﺅں اور نام کماؤں۔

مزید :

کھیل -