پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا
پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ آگیا

  

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے دوسری بار کرائے گئے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ بھی آگیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کے ٹیسٹ کا نتیجہ منفی آیا ہے اور وہ گھر منتقل ہوگئے ہیں۔

ٹیسٹ نتائج کے بارے میں انہوں نے خود ہی بتایاہے۔دوست محمد مزاری نے بتایا کہ ’اللہ کا شکر میرا کورونا ٹیسٹ مفنی آگیا ہے اور اب سیلف آئسولین کا دورانیہ مکمل کر کے گھر شفٹ ہوگیا ہوں‘۔

خیال رہے  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دبئی سے ملتان آنے کے بعد 24 گھنٹے مقامی ہوٹل میں قرنطینہ ہوگئے تھے اس دوران ان کے  ٹیسٹ کیے گئے تو رپورٹ منفی آئی جس پر وہ گھر چلے گئے تاہم چند دنوں بعد انہوں نے دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو اس کا نتیجہ مثبت نکلا۔ نتیجہ مثبت آنے پر وہ قرنطینہ میں چلے گئے تھے تاہم اب دوبارہ ٹیسٹ منفی آنے پر گھر منتقل ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ نجی لیبارٹری سے کورونا ٹیسٹ کرایا تو منفی آیا ہے لیکن سرکاری لیب سے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -کورونا وائرس -