سابق کپتان سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر خاموشی توڑ دی

سابق کپتان سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر خاموشی توڑ دی
سابق کپتان سرفراز احمد نے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر خاموشی توڑ دی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد صرف قومی ٹیم سے ہی باہر نہیں ہوئے بلکہ سینٹرل کنٹریکٹ میں بھی ان کی تنزلی ک دی گئی ہے جس پر اب انہوں نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں سرفراز احمد کو اے کیٹیگر ی سے نکالتے ہوئے بی میں شامل کر دیا ہے ،اس کے علاوہ سرفراز احمد ٹیسٹ اور ٹی20کے بعد ون ڈے کے کپتان بھی نہیں رہے ۔سرفراز احمد نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ اتار چڑھاو¿ کسی بھی کرکٹر کے کیرئیر کا حصہ ہوتے ہیں، میرے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کی اے، بی یا سی کیٹیگری معنی نہیں رکھتی بلکہ ہر حال میں اللہ کا شکر بجا لانے والا شخص ہوں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ ان کا ہدف سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز کا حصول نہیں بلکہ قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی ہے کیونکہ کسی بھی چیز کا حصول آسان ہوتا ہے مگر اس کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں پاکستان کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں جس کی بی کیٹیگری میں بھی عمدہ کھلاڑیوں کا ایک گروپ ہے تاہم ان کا مقصد قومی ٹیم میں جلد از جلد واپسی ہے، جیسا ہی موقع ملے گا وہ ٹیم میں واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان فاسٹ بولر اچھے کھلاڑی ہیں اور گذشتہ سال ان کی عمدہ کارکردگی ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی ترقی کی اصل وجہ ہے۔ سرفراز احمد نے شاہین شاہ آفریدی کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ شاہین آفریدی بہتر کارکردگی کا تسلسل جاری رکھیں گے۔

مزید :

کھیل -