وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت

وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت
وزیراعظم عمران خان کی سینیٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان سے ملاقات کے دوران ایوان بالا کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔

ملاقات کے دوران مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے نوجوان پارلیمانی رہنماؤں کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم عمران خان کو پیش کیا۔اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے فیڈریشن اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکوک بانڈز پر عالمی برادری اور سرمایہ کاروں کا مثبت ردعمل حکومت پر اعتماد کا مظہر ہے۔ قومی اداروں کو مضبوط بنانے میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے،تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں، ہم نے حالات کا مقابلہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام عید کے دوران حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -