عید سے پہلے پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی کامیابی مل گئی ، ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے اعلان کر دیا

عید سے پہلے پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی کامیابی مل گئی ، ماہر ...
عید سے پہلے پاکستان کو کورونا کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی کامیابی مل گئی ، ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈاکٹر طاہر شمسی نے پاکستانیوں کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیاہے کہ کورونا وائرس کے خلاف پیسیوامیونائزیشن کاتجربہ کامیاب ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ نتائج مثبت آنا شروع ہو گئے ہیں ، 14 افرادکوپلازمہ فراہم کیاگیا،سائیڈ ایفیکٹ سامنے نہیں آئے، ہمیں 3 سے 4 ہزارافرادکا پلازمہ چاہیے ہوگا، کوروناسے صحت یاب افراد آگے آئیں اور پلازمہ عطیہ کریں۔انہوں نے بتایا کہ 14 میں سے 12 افرادکووینٹی لیٹرزکی ضرورت نہیں پڑی، عید کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا،جون میں کیسز کا گراف بڑھے گا ۔
یاد رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وبا نے مزید شدت اختیار کرلی ہے اور ایک دن میں اب تک سب سے زیادہ 46اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 985 ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 13 ہزار 962 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 4 لاکھ 14 ہزار 254 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید ایک ہزار 932 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 45 ہزار 898 ہو گئی ہے۔ 31 ہزار 812 مریض اب بھی ہسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جب کہ 13 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -